کراچی: قومی ادارہ برائے شماریات کے مطابق مُلکی لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں رواں معاشی سال کے پہلے 8 ماہ میں 7.45 فیصد گروتھ ریکارڈ ہوئی ہے۔
ٹیکسٹائل، آٹو موبائل، فارمیسی، فوڈ، ٹوبیکو، پیٹرولیم مصنوعات، اور کیمیکلز کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔
ماہرین کہتے ہیں کہ حکومت ہاؤسنگ اور کنسٹرکشن سیکٹر کے فروغ کے لیے کوشاں ہے اور اس ضمن میں معتدد ٹیکس مراعات دیے گئے ہیں جس سے الائیڈ انڈسٹریز کی پیداوار بڑھی ہے۔
ماہرین کے مطابق کورونا وبا کے دوران یہ اضافہ انتہائی خوش آئند ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔