اسلام آباد: ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں گذشتہ مالی سال کے دوران 14.85 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان کے ادارہ برائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مئی 2021ء کے مقابلہ میں جون کے مہینہ میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 4.36 فیصد کی شرح سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ جون 2020 ءکے مقابلہ میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں 14.85 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا۔
وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں حالیہ ریکارڈ اضافہ گذشتہ 16 سال کی بلند ترین سطح پر آ گیا ہے جو کہ انتہائی خوش آئند ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس نشونما میں ٹیکسٹائل، خوراک، مشروبات، تمباکو، پیٹرولیم مصنوعات، دوا سازی، کیمیائی، معدنی، آٹو موبائل، کھاد، آئرن اور اسٹیل مصنوعات نے کلیدی کردار ادا کیا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…