اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کا جمعرات کے روز کہنا تھا کہ حکومت کم لاگت ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر پر کار فرما ہے اور اسلام آباد میں 12 ہزار سے زائد مکانات تعمیر کیے جارہے ہیں۔
وہ قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ و تعمیرات کی صدارت کررہے تھے۔
اُنہوں نے کہا کہ اب تک ذاتی مکانات کی تعمیر کیلئے متعدد افراد کو 38 ارب سے زائد کے قرضے جاری کیے گئے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کم لاگت ہاؤسنگ یونٹس پر خاطر خواہ سبسڈی بھی فراہم کی جائیگی۔
وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کے کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کا کام بھی جلد شروع کردیا جائیگا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔