اسلام آباد: کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) نے اسلام آباد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت زیرِ تعمیر کم لاگت ہاؤسنگ یونٹس کا جائزہ لیا۔
چیئرمین سی ڈی اے کو پراجیکٹ سائٹ پر متعلقہ افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے آگاہ کیا کہ پہلے مرحلے میں 2 ہزار 400 یونٹس کی تعمیر کی جارہی ہے۔
اُنہیں بتایا گیا کہ ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر میں علاقے کے سبز احاطے کا خصوصی خیال رکھا جارہا ہے۔
چیئرمین سی ڈی اے نے پراجیکٹ کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور احکامات جاری کیے کہ پراجیکٹ کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔