اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آبد کے علاقے علی پور فراش میں نیا پاکستان ہاؤسنگ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے زیرِانتظام کم لاگت گھروں کی تعمیر کا منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔ وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے تمام تر وساءل بروئے کار لانے میں کوشاں ہے۔
وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے حکام کا کہنا ہے کہ منصوبے کے 26 بلاکس میں کھدائی جبکہ 16 بلاکس میں بنیادوں کی تعمیر کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔ جبکہ منصوبے کا زیادہ تر تعمیراتی کام تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔
حکام کے مطابق اس منصوبے کے تحت کم لاگت کے 2400 فلیٹس ابتدائی مرحلے میں تعمیر کیے جائیں گے جبکہ 400 فلیٹس اسلام آباد کی کچی آبادیوں میں رہائش پذیر خاندانوں کے لیے مختص کر دیے گئے ہیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔