کم لاگت ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر کیلیے 140 ارب روپے تقسیم: وزیرِ اعظم

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں کم لاگت ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر میں تیزی آرہی ہے اور درخواست گزاروں کو اب تک 140 ارب روپے کے قرضے دے دیے گئے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وہ پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی (پی ایچ اے) کے زیرِ اہتمام ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

خطاب میں وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کورونا وبا کے مہلک معاشی اثرات کا مقابلہ کرنے میں تعمیراتی صنعت نے کردار ادا کیا۔ اُنہوں نے بلومبرگ کی حالیہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معاشی سمت دُرست ہوگئی ہے۔

اُنہوں نے 88 ہزار ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر پر منسٹری آف ہاؤسنگ اینڈ ورکس کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ تاریخ میں پہلی بار عام آدمی کے گھر کا خواب پورا ہورہا ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ تعمیراتی صنعت ہی مُلک کو معاشی اعتبار سے خوشحال کرسکتی ہے کیونکہ اس سیکٹر کے چلنے سے 30 سے زائد الائیڈ انڈسٹریز کا بھی پہیہ چلتا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top