ریکوڈک منصوبے میں مقامی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی پیشکش

کو ئٹہ:    بلوچستان حکومت ریکو ڈک منصوبے میں مقامی سرمایہ کاروں کو مائل کرنے میں سرگرم ہے۔ وزیر اعلی  جام کمال کے مطابق صوبائی حکومت کی  خواہش ہے کہ مقامی کمپنیز ریکوڈک منصوبے میں  سرمایہ کاری کریں  کیونکہ صوبائی اور وفاقی حکومتوں کے پاس مناسب ذرائع نہیں ہیں۔ اگر اس پراجیکٹ پر صحیح معنوں  میں کام کیا جائے تو یہ صوبے اور ملک کی تقدیر بدل سکتا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اس منصوبے سے کمرشل پیداوار حاصل کر نے کیلئے 3-4ارب ڈالر کی سرمایہ کاری چاہیئے جو اس 6 ارب ڈالر کے علاوہ  ہےجوپاکستان کی حکومت نے بطور جرمانہ ٹیتھیان کاپر کمپنی کو دینا ہے۔  وزیر اعلی  نے مزید بتایا کہ اس صورت حال میں کسی بیرونی سرمایہ کاری کی توقع رکھنا  فائدہ مند نہیں باالخصوص جب اس پراجیکٹ کے تحت اتنا بڑا  سرمایہ واجب لاادا  ہو۔

یہ جرمانہ انٹر نیشنل سنٹر فار سیٹلمنٹ آف انوسٹمنٹ ڈسپیوٹس نے 13جولائی کو لگایا تھا۔ کل جرمانہ 4.08ارب ڈالر جبکہ 1.87ارب ڈالر سود کی شکل میں ادا کرنا ہے۔  سرمایہ کار کمپنی کے مطابق انہوں نے  220ملین ڈالر  کی سرمایہ کاری پہلے ہی کر دی تھی جب صوبائی حکومت نے معاہدہ ختم کردیا۔ مذکورہ کمپنی نے 11.43ارب ڈالر کا دعوی کر رکھا تھا جس میں 6ارب ڈالر تسلیم کیا گیا۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago