Categories: Decoration

گھر کے لیونگ روم کو جاذبِ نظر کیسے بنایا جائے؟

گھر کی سجاوٹ کا شوق تقریباً ہر شخص کو ہوتا ہے۔ لیونگ روم بالخصوص وہ کمرہ ہوتا ہے جہاں فیملی یا رشتہ داروں کے ساتھ بیٹھ کر چائے یا کافی کی محفل اور گپ شپ کا ایک دور چلتا ہے۔ آج کے بلاگ میں ہم لیونگ روم کو جاذبِ نظر بنانے سے متعلق دلچسپ آئیڈیاز فراہم کریں گے جن کو بروئے کار لا کر آپ باآسانی اپنے لیونگ روم کا نقشہ بدل سکتے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

پینٹنگ سے دیوار کو سجانا

آرٹ کی کوئی بھی قسم ویسے ہی انسانی جذبات کو لطیف احساس فراہم کرتی ہے۔ چاہے موسیقی ہو، شاعری ہو یا پینٹنگ، آرٹ کی ہر قسم خوبصورت احساسات ابھارنے کا سبب بنتی ہے۔ لیونگ روم میں صوفہ کے پیچھے بڑے سائز کی پینٹنگ سجانا اس کو جاذبِ نظر بنا سکتا ہے۔ حسین رنگوں سے مزین بڑے سائز کی پینٹنگ لیونگ روم میں بیٹھنے والوں کی آنکھوں کو بھلی لگنے کے ساتھ ساتھ لیونگ روم کا منظر پُرکشش بناتی ہے۔

خوبصورت فانوس کا استعمال

چھت کے عین بیچوں بیچ لٹکا فانوس پورے لیونگ روم کو خوبصورت روشنی کی فراہمی کا سبب بن سکتا ہے۔ روشنی کسی بھی کمرے کے منظر کو دلفریب بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ فانوس کے انتخاب میں اس بات کا دھیان رکھنا چاہیے کہ یہ لیونگ روم کی کشادگی، اس میں استعمال ہونے والے فرنیچر اور دیواروں کے رنگ و روغن کے حساب سے موزوں ہو۔

فانوس صرف اسی صورت میں کمرے کو جاذبِ نظر بنائے گا جب آپ ان تمام عوامل کی بنیاد پر اپنا انتخاب کریں گے۔

ایکسپوزڈ یا کُھلے شیلف کی تنصیب

وہ شیلف جن کی سطح پر کوئی بھی خوبصورت شے سجاوٹ کے لئے رکھی جا سکے اور ایسے شیلف جو سائیڈ اور اوپر سے بند نہ ہوں ایکسپوزڈ یا کُھلے شیلف کہلاتے ہیں۔

شیلف کے اوپر کوئی یادگار تصویر یا کوئی ڈیکوریشن پیس بھی سجایا جا سکتا ہے۔ ایسا شیلف کمرے میں بیٹھنے والوں کی آںکھوں کو بھلا لگے گا اور لیونگ روم کا منظر پُرکشش بنائے گا۔

بڑے سائز کا صوفہ اور رنگوں کی ترتیب

بڑے سائز کے صوفے کے رنگ کے اعتبار سے باقی اشیاء کا انتخاب کمرے کو مزید جاذبِ نظر بنا دے گا۔ کمرے کی بنیادی کلر سکیم یا رنگوں کی ترتیب کمرے میں موجود اس صوفے کے رنگ پر منحصر ہو تو کمرے کا منظر دلفریب ہو جاتا ہے۔ جیسے کہ اگر آپ کمرے میں گہرے نیلے رنگ کے صوفے کا انتخاب کرتے ہیں تو وہاں موجود دیگر اشیاء یعنی میز پر رکھی چیزیں، شیلف پر رکھا سامان یا کمرے کی دیواروں پر آویزاں پینٹنگ اور تصاویر میں بھی گہرے نیلے رنگ کا عنصر کسی حد تک پایا جانا چاہیے۔ اس طرح آپ کے کمرے کی یکساں کلر سکیم بن جائے گی اور آپ کے لیونگ روم کے حُسن میں اضافے کا باعث بنے گی۔

کمرے میں جدید انداز کے لیمپ کا استعمال

اگر آپ شام کے وقت اپنے لیونگ روم میں بیٹھ کر کافی یا چائے کے مَگ سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہوں تو کمرے میں جدید لیمپ ضرور رکھیے۔ لیمپ کی دھیمی روشنی جلا کر کانوں میں پڑتی اچھی سی موسیقی کی دھن اور چائے یا کافی کے مَگ کی مزےدار چسکیاں آپ کا لیونگ روم میں بیٹھنے کا مزہ دوبالا کر دیں گی۔ لیمپ کی مدھم روشنی کمرے کو نہایت پُرکشش منظر فراہم کرے گی۔

رنگین پینٹ سے مزین کرنا

لیونگ روم کو مزید جاذبِ نظر بنانے کے لئے اس کی دیواروں کو روایتی سفید پینٹ کے بجائے رنگین پینٹ سے سجایا جا سکتا ہے۔ جیسے کہ آپ کمرے کی ایک دیوار کو ہلکے سبز رنگ سے پینٹ کر کے اس کو مزید دلکش بنا سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لئے یہ ضروری نہیں کہ کمرے کی تمام دیواروں کو ایک ہی رنگ سے پینٹ کیا جائے۔ کمرے کی ایک یا دو دیواریں ہلکے سبز رنگ سے پینٹ کرنا کمرے کو جاذبِ نظر بنا دے گا۔ کمرے کی باقی دیواروں کا رنگ بھلے سفید بھی ہو وہ اس کے ساتھ موزوں لگے گا۔ رنگوں کا انتخاب کمرے کا منظر یکسر بدل دے گا جو دیکھنے والوں کی آنکھوں کو بھائے گا۔ آپ اپنی مرضی کے کسی اور رنگ کا اتنخاب بھی کر سکتے ہیں۔

کتابوں کا شیلف

کمرے میں موجود کتابوں کے شیلف میں ترتیب سے رکھی گئی کتابیں لیونگ روم کو مزید پُرکشش بنا دیں گی۔ اس مقصد کے لئے یہ ضروری ہے کہ کتابوں کا شیلف ایسے مقام پر رکھا گیا ہو جو دیکھنے والوں کو دیدہ زیب لگے۔ یہ ضروری نہیں کہ شیلف کو کتابوں سے بھر دیا جائے بلکہ کم تعداد میں کتابیں اگر ترتیب سے رکھی گئی ہوں تو بھلی لگیں گی۔

کمرے کے اندر رکھے جانے والے پودے

ایسے پودوں کے گملے جو کمرے کی اندرونی سجاوٹ کے لئے استعمال ہوتے ہیں ان سے لیونگ روم کو سجانا خوبصورتی میں اضافے کا باعث بنے گا۔ سرسبز پودے آنکھوں کو بھلے لگیں گے اور لیونگ روم کو مزید دلکش بنائیں گے۔

گیلری وال

لیونگ روم میں ایک عدد گیلری وال ضرور بنائیے۔ دیوار پر سجاوٹ کے لئے تصاویر آویزاں کیجئے۔ مارکیٹ میں آپ کو ایسی تصاویر مل جائیں گی جو سجاوٹ کے لئے استعمال کی جاتی ہیں جیسے کہ کسی خوبصورت ملک کے قدرتی مناظر کی تصویر، فریم میں تصویری انداز میں سجا کوئی مشہور قول یا شعر، کسی مشہور و معروف شخصیت کی تصویر وغیرہ۔

گیلری وال پر آپ اپنی تصاویر بھی آویزاں کر سکتے ہیں۔ فیملی کے ساتھ کسی خوبصورت سیاحتی مقام کی تصویر، شادی یا سالگرہ کی تصاویر یا دیگر ایسی تصاویر جو گیلری وال پر موزوں لگیں اور کمرے کی سجاوٹ میں اضافے کا باعث بنیں۔

کمرے کو بڑے سائز کے آئینہ سے مزین کرنا

اگر آپ کا لیونگ روم سائز میں چھوٹا ہے تو کمرے میں کسی موزوں مقام پر بڑے سائز کا آئینہ سجا دینا کمرے کو چارچاند لگا دے گا۔ اس سے نہ صرف کمرہ مزید کشادہ نظر آئے گا بلکہ مکمل لائٹیں آن ہونے کی صورت میں کمرے کو مزید روشن کرنے کا باعث بنے گا۔

لیونگ روم کے لئے دلچسپ فرنیچر کا انتخاب

چاہے کمرے میں استعمال ہونے والا صوفہ سیٹ ہو یا جدید ڈیزائن کی کرسی، دلچسپ رنگوں کا انتخاب لیونگ روم کو دلفریب بنا دے گا۔ اگر لیونگ روم کشادہ ہو تو اس کا بھرپور استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جدید ڈیزائن کی آرام دہِ کرسیاں، لکڑی کے چھوٹے اور خوبصورت چائے یا کافی کے ٹیبل سمیت دیگر فرنیچر کے سامان سے لیونگ روم کو دلچسپ بنایا جا سکتا ہے۔

وال پیپر سے مزین کرنا

وال پیپر لیونگ روم کی ہر دیوار پر بھی اچھا لگ سکتا ہے لیکن زیادہ موزوں یہی ہے کہ کمرے کی کسی ایک دیوار پر وال پیپر کا استعمال کیا جائے۔ خوبصورت ڈیزائن سے مزین وال پیپر سے کمرے کی ایک دیوار کو سجانا لیونگ روم کے حُسن میں اضافے کا باعث بنے گا۔ اس مقصد کے لئے ضروری ہے کہ وال پیپر کا ڈیزائن زیادہ پیچیدہ نہ ہو اور آنکھوں کو بھلا لگے۔

لیونگ روم ایک ایسی جگہ ہوتی ہے جہاں انسان اپنی فیملی سمیت قریبی رشتہ داروں کے ساتھ بیٹھ کر وقت بِتاتا ہے۔ ان دلچسپ آئیڈیاز پر عمل کر کے آپ اپنے لیونگ روم کو جاذبِ نظر بنا سکتے ہیں اور اپنی فیملی اور رشتہ داروں کے ساتھ گزارے گئے خوبصورت لمحوں کو مزید حسین بنا سکتے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago