Real Estate

ساحلِ سمندر کے قریب رہائش، کتنا سکون اور کتنی آزمائش؟

ساحلِ سمندر کے قریب رہائش کس کا خواب نہیں۔ سمندر سے اٹھتی لہروں، تیز ہواؤں اور خوش نما ماحول کے سب ہی گرویدہ ہوتے ہیں۔ دلکش اور صاف ستھرا ماحول آپ کو وہاں لمبے قیام پر مجبور کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ ساحلِ سمندر کے قریب آباد ہونا پسند کرتے ہیں اور ترجیح دیتے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تیزی سے ترقی کرتے دور میں جہاں زیادہ سے زیادہ جگہ کی ضرورت کے پیشِ نظر صحن اور باغیچے ختم ہوتے جا رہے ہیں وہیں آج بھی کچھ لوگ ایسے ہیں جو کھلی آب و ہوا اور صاف ستھرے ماحول میں رہنا چاہتے ہیں۔ سمندر ہم سب کو بہت متاثر کرتا ہے اور تفریح کے لیے زیادہ تر اسی کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ لیکن کیا ہم سمندر کنارے مستقل رہائش قائم کر سکتے ہیں۔ جائزہ لیتے ہیں آج ان ممکنات، خدشات اور تحفظات جو ہمیں سمندر کے قریب رہنے یا نہ رہنے پر مجبور کر سکتی ہیں۔

ساحلِ سمندر کے قریب رہائش کے فوائد

سمندر کی سیر کے لیے آنے والے کسی سیاح سے پوچھیں کہ اسے یہاں آنا کیوں پسند ہے تو اکثر لوگوں کا یہی جواب ہوتا ہے کہ مجھے سمندر بہت پسند ہے اور اگر زیادہ تفصیل پوچھی جائے تو ان کا جواب کچھ یوں ہوتا ہے کہ تیز چلتی ہوائیں اور حدِ نگاہ تک پھیلا سمندر بہت متاثر کرتا ہے۔

سمندر کا دلکش نظارہ

گلیوں اور سڑکوں پر رہنے والوں کے لیے ٹریفک کا شور، بے ہنگم آوازیں، دھول اور مٹی سے بھرپور آب و ہوا کسی گھٹن زدہ علاقے سے کم نہیں ہوتا۔ ایسے آلودہ ماحول میں دن رات گزرانا بری صحت اور ذہنی خلفشار کا سبب بنتا ہے۔

شہری ماحول سے دور لوگ سر سبز علاقوں یا سمندر کنارے جا کر کیمپنگ کے ذریعے اپنے کچھ دن وہاں گزارنا پسند کرتے ہیں۔ لیکن اگر آپ سمندر کے قریب مستقل رہائش اختیار کر لیں تو آپ صاف ستھری آب و ہوا کے ساتھ ساتھ پانی میں چلتی کشتیوں، ساحل پر اڑتے پرندوں، اونٹوں اور گھوڑوں پر سیر کرتے لوگوں اور چہل قدمی کرتے سیاحوں کے دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

تروتازہ آب و ہوا اور صحت بخش ماحول

صبح سویرے سو کر اٹھنا، چہل قدمی اور تازہ ہوا کے لیے گھر سے میلوں دور کسی پارک کا رخ کرنا تازہ دم کرنے کے بجائے ایک تھکن کا احساس دلاتا ہے اور وقت کے ضیاع کا بھی۔ لیکن اگر آپ رہائش پزیر ہوں ساحلِ سمندر پر تو آنکھ کھلتے ہی کھڑکی کا پردہ ہٹانے پر تازہ ہوا کے جھونکے آپ کو چھوتے ہوئے کمرے میں داخل ہوں گے اور صرف چند قدم کی دوری پر آپ چہل قدمی کرنے کی غرض سے ساحل پر پہنچ جائیں گے اور قدموں کو چھوتی لہریں آپ کو ہشاش بشاش کر دیں گی۔

مکانات اور فلیٹس کی بہترین قیمت

جس طرح سمندری ماحول سب کو متاثر کرتا ہے اور اپنی طرف کھینچتا ہے اسی طرح ساحل پر واقع عمارات میں موجود اپارٹمنٹس، فلیٹس اور گھروں کی قیمتیں بھی شہر کے باقی علاقوں سے زیادہ ہوتی ہیں۔ سرمایہ کار ساحلِ سمندر پر موجود اپنی جائیدادوں کے ذریعے بہترین سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ ساحلی علاقوں پر رہائش کا شوق رکھنے والے زیادہ قیمت پر بھی مکان یا فلیٹ خریدنے یا کرائے پر لینے پہ نہیں ہچکچاتے۔

ریستوران اور سی فوڈ کے مزے

سمندر ایک سیاحتی مقام ہوتا ہے جس کے باعث اس کے قریب بے شمار، جدید اور اعلیٰ طرز کے ہوٹل اور ریستوران بنائے جاتے ہیں تاکہ سیاح سمندری نظاروں کے ساتھ سی فوڈ بھی انجوائے کریں۔ سمندر کنارے مقیم ہونے کی صورت میں آپ کو مچھلی، جھینگا، سوپ اور اس جیسے لذیذ کھانوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے زیادہ دور جانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

ساحلِ سمندر پر رہنے کے نقصانات

خوبصورت اور خوشنما مقامات اور بہترین و صاف ستھری آب و ہوا پر مبنی ماحول جہاں سب کو اپنا گرویدہ بناتے ہیں وہیں ایسے مقامات پر رہنے کے منفی اثرات کو مدِ نظر رکھنا بھی ضروری ہے۔

ہوا میں نمی رنگ و روغن اور برقی آلات کی خرابی کا باعث

ساحلِ سمندر کے قریب گھروں کے ڈیزائن جہاں بہت دلکش اور دیدہ زیب بنائے جاتے ہیں وہیں ان کے انٹیریئر کا بھی خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ مہنگے پینٹ، لکڑی کا کام یا مارکیٹ میں بڑھتی مانگ کی بنا پر نت نئے اور مختلف طرح کے انٹیریئرز تیار کرائے جاتے ہیں۔
سمندری ہوائیں نہ صرف رنگ و روغن اور لکڑی کے ڈیزائن خراب کرنے کا باعث بنتی ہیں بلکہ الیکٹرانکس یا برقی آلات کے لیے بھی انتہائی نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں۔ یہاں تک کہ گھرمیں نصب پائپ لائںز، فٹنگز اور کچن میں زیرِ استعمال برتنوں میں زنگ لگنے جیسے نقصانات بھی دیکھنے کو ملتے ہیں۔

ہوا کے ساتھ ریت کے ذرات

ساحلِ سمندر پ رتیز ہواؤں کے باعث بہت زیادہ ریت اڑنے کی صورت میں گھروں میں روزانہ کی بنیاد پر ریت کا داخل ہونا ایک معمولی بات ہوتی ہے جس کے باعث صفائی قائم رکھنا تقریباَ نا ممکن ہوتا ہے۔

 

شدید موسمی صورتحال

تیز ہوائیں، آندھیاں، بارشیں اور سمندری طوفان کا سامنا گنجان آباد علاقوں میں تعمیر گھروں کے لیے بھی کچھ حد تک مشکل ہوتا ہے لیکن اس کے برعک سمندر کے ساحلی علاقوں پر آباد لوگوں کو شدید موسمی صورتحال کے پیشِ نظر گھر کی دیواروں میں دراڑوں اور شیشے ٹوٹنے کی حد تک نقصانات برداشت کرنے پڑتے ہیں۔ جن میں کچھ نقصانات کی مرمت ممکن نہیں ہوتی۔ کبھی کبھی تیز ہوائیں، بارش اور طوفان کئی روز تک جاری رہتے ہیں جن کے سبب وہاں کے مقیم افراد کی نقل و حرکت بھی مشکل ہو جاتی ہے۔

سیاحوں کی آمد و رفت اور شور شرابہ

سیر وتفریح اور شہر میں موجود پر فضا مقامات کی سیر کا کوئی دن مخصوص نہیں ہوتا۔ دن بھر کے مصروف اور تھکے افراد اور بچے شام کے وقت ساحلِ سمندر کا رخ کرتے ہیں اور یہ عمل ہفتے کے ساتوں دن جاری رہتا ہے۔ چُٹھی کے روز سمندر کے گرد زیادہ گہما گہمی دیکھنے کو ملتی ہے۔ گاڑیوں کا رش، نوجوانوں کا ہلہ گُلہ، بچوں اور خواتین کا شور شرابہ سمندر کے قریب رہنے والوں کے لیے ناقابلِ برادشت ہوتا ہے۔

پاکستان میں موجود شہر کراچی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس کے پاس سب کا پسندیدہ سمندر موجود ہے۔ ہر موسم میں پورے ملک کے مختلف حصوں سے سمندر کی سیر کے لیے آنے والوں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔ سمندر جو سب کو اپنا گرویدہ بناتا ہے، چاہنے والوں میں اپنے قریب رہنے کا شوق اور خواہش ضرور پیدا کرتا ہے لیکن اس کے قریب رہنا جہاں کسی خوبصورت خواب کے پورا ہونے کے مترادف ہے وہیں اس کے منفی اثرات بھی ہمارے سامنے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago