لائٹ اپ اسلام آباد مہم کا آغاز کردیا گیا

اسلام آباد: شہرِ اقتدار کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے لائٹ اپ اسلام آباد مہم کا آغاز کردیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اس مہم کے تمام تر اقدامات سی ڈی اے کے ممبر فنانس رانا شکیل کی زیرِ نگرانی ہورہے ہیں۔

اس ضمن میں پچھلے 8 دنوں میں شہر کے مختلف حصوں سے 5200 ٹن کچرا اٹھا لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دو ہزار ٹن کوڑا کرکٹ صرف بارہ کہو کے علاقے سے نکالا گیا ہے۔

اس سے قبل اسلام آباد سے روزانہ اوسطاً 500 ٹن سے کم کچرا جمع ہوتا تھا جو کہ اب یومیہ 650 ٹن سے زائد جمع ہوتا ہے۔

یہ قابل قدر اضافہ سی ڈی اے انتظامیہ کے بہتر انتظامی کنٹرول اور نگرانی کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔

علاوہ ازیں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی زیرِ نگرانی پی ڈبلیو ڈی انڈر پاس کی تعمیر کا کام بھی تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

چیرمین سی ڈی اے کی ہدایات پر تعمیراتی مشینری کو کچھ دن پہلے تعمیراتی مقام پر منتقل کیا گیا تھا اور اب پوری تیزی کے ساتھ کھدائی کا کام جاری ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے اس منصوبے کی جلد تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے جاری پیشرفت کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔

پی ڈبلیو ڈی انڈر پاس کی تعمیر اسلام آباد میں طویل نظرانداز رہائشی شعبوں کی ترقی کے لئے موجودہ سی ڈی اے انتظامیہ کی جامع حکمت عملی کا حصہ ہے۔

حال ہی میں سی ڈی اے کو ایم سی آئی کے چار ڈائریکٹوریٹس کا انتظام سونپا گیا ہے جس کے بعد انوائرنمنٹ، صفائی، روڈ نیٹ ورک، سٹریٹ لائٹس اور واٹر سپلائی کی سروسز میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

11 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago