راولپنڈی: لئی ایکسپریس وے منصوبہ منظوری کے حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی نے لئی ایکسپریس وے منصوبے کے فلڈ چینل کی چوڑائی 50 تا 35 میٹر سے کم کر کے 35 تا 25 میٹر کرنے کی تجویز کی منظوری دیدی ۔
راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 57 ویں اجلاس میں نیسپاک حکام نے بتایا کہ منصوبے کی چوڑائی میں کمی سے اراضی کم استعمال ہو گی۔
گورننگ باڈی نے گرین ریگولیشنزپوٹھوہاری فلورا (ٹی بی ٹی سونامی) پوٹھوہاری پودوں کے ذریعے ماحولیاتی نظام کا تحفظ اور بحالی ایجنڈا بھی پیش کیا جس پر گرین ریگولیشنز کا مسودہ بنانے کی منظوری دیدی گئی۔
ایکسپریس وے کی تکمیل سے راولپنڈی شہر سیلاب سے بچ سکے گا اور نالہ لئی کی دونوں طرف کی سڑکوں سے ٹریفک فلو میں بہتری آئے گی۔ اس منصوبے پر مجموعی لاگت 104 ارب روپے آئے گی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔