Everyday News

ایل ڈی اے کا واک اینڈ شاپ ایرینا 2 سال تاخیر کے بعد کُھلنے کے لیے تیار

لاہور: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے اعلان کیا ہے کہ میاں پلازہ، مین بلیوارڈ، جوہر ٹاؤن کے قریب واک اینڈ شاپ ایرینا دو سال کی تاخیر کے بعد اگلے ماہ کھلنے والا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

تفصیلات کے  مطابق ایل ڈی اے کو حکومت کی طرف سے دکانوں، مالز، ریسٹورنٹس اور دیگر سہولیات کو نیلام کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ اور توقع ہے کہ یہ منصوبہ حکومت اور علاقے میں کاروباری اداروں کے لیے آمدنی کا ایک اہم ذریعہ بن جائے گا۔ نیز اس میں عام لوگوں کے لیے خریداری اور کھانے پینے کی سہولیات ہوں گی۔

یہ منصوبہ 2018 میں شروع کیا گیا تھا۔ اور پچھلے سال تعمیر مکمل کی گئی ہے۔علاوہ ازیں یہ منصوبہ 130 کنال کے رقبے پر محیط ہے۔ جس میں مغل، ہسپانوی، اطالوی، چینی اور امریکی سمیت مختلف تعمیراتی رجحانات شامل ہیں۔

 

مزید یہ کہ واک اینڈ شاپ ایرینا میں 15 کنال پر محیط ایک تفریحی پارک، ایک ایمفی تھیٹر، واٹر چینلز، پرگولاس، میوزک کیوسک، پھولوں کا میلہ، فوڈ کیوسک، بچوں کے لیے کھیل کے میدان، منی گالف، ٹیرر ہاؤس، ورچوئل رئیلٹی اور تفریحی پارک اور بہت کچھ شامل ہے۔

اس میں ایک میگا شاپنگ مال، ریسٹورنٹس، دکانیں، سڑکیں، دالان، بیٹھنے  کے مقامات، اور 500 گاڑیوں اور 500 موٹر سائیکلوں/سائیکلوں کے لیے پارکنگ کی سہولت بھی ہے۔

 

ایل ڈی اے کے ڈی جی/کمشنر محمد علی رندھاوا نے کہا کہ یہ پراجیکٹ پرائیویٹ سیکٹر کے ماڈل پر بنایا گیا ہے اور یہ شہر میں ایک جدید ترین خریداری کا ذریعہ ہے۔

ایل ڈی اے ٹیم کو اب یہ منصوبہ اگلے ماہ نیلامی کے لیے پیش کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔ اور سرمایہ کاروں سے اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کی گئی ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago