Everyday News

لاہور: ایل ڈی اے کا پبلک پارکنگ کی خلاف ورزی پر مختلف مقامات کا سروے

لاہور: پبلک پارکنگ کے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے اہم مقامات کے سروے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان مقامات میں 9 ماڈل سڑکیں، منظور شدہ ہسپتال اور میگا اسٹورز شامل ہیں۔ اس سروے کا مقصد ان پارکنگ ایریاز کی نشاندہی ہے جو دیگر سرگرمیوں کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

تفصیلات کے مطابق چیف ٹاؤن پلانر، ایل ڈی اے، اور ٹی ای پی اے سروے کریں گے۔ اور خلاف ورزی پائی جانے کی بناء پر نوٹس جاری کیے جائیں گے۔ اور اگر تین دن کے اندر پارکنگ ایریاز خالی نہ کروائے گئے تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یہ فیصلہ بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشنز کی جائزہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران کیا گیا جس میں ایل ڈی اے، پی ایچ اے اور لاہور پارکنگ کمپنی سمیت مختلف محکموں کے حکام نے شرکت کی۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے محکموں کو ہدایت کی کہ وہ تین دن کے اندر مناسب رپورٹس پیش کریں۔ مزید یہ کہ انہوں نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ایچ کیو) ایل ڈی اے کو اسائنمنٹ کے لیے فوکل پرسن بھی مقرر کیا۔

 

اجلاس کے دوران ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان معظم علی شاہ نے ایک اسکول کے قریب پارک کی جگہ پر پولیس فورس کی چوکی اور غیر قانونی واسا پمپ کی نشاندہی کی۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ پارکنگ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور لاہور پارکنگ کمپنی پارکنگ فیس وصول کرنے کے لیے ڈیجیٹل سسٹم متعارف کرائے۔

 

اس کے علاوہ، ایل ڈی اے کے چیف انجینئرI نے اطلاع دی کہ تمام ماڈل سڑکوں پر پیچ ورک شروع کر دیا گیا ہے۔ اور پی ایچ اے نے دو سالوں کے اندر گرین بیلٹس پر غیر قانونی تعمیرات کو تقریباً 5,000 نوٹس بھیجے ہیں۔

لاہور پارکنگ کمپنی نے اجلاس کو یہ بھی بتایا کہ ایک بینک اور لاہور پارکنگ کمپنی کے درمیان لاہور پارکنگ کمپنی کی 174 سائٹس میں سے تین سائٹس کو ڈیجیٹائز کرنے کے لیے ایم او یو پر دستخط کیے گئے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

11 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago