Everyday News

لاہور: ایل ڈی اے کا سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کا فیصلہ

لاہور: کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کے لیے کلوز سرکٹ ٹیلی ویژن (سی سی ٹی وی) کیمرے لگانے کے احکامات جاری کر دیئے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق اس اقدام کا مقصد عوامی فنڈز کے غلط استعمال کو کم کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور رفتار کو یقینی بنانا ہے۔ مزید برآں، ان منصوبوں کی نگرانی کے لیے کمیونٹی کی شرکت اور فیڈ بیک کا استعمال کیا جائے گا۔

کمشنر لاہور نے سمن آباد گلشن راوی انڈر پاس، لاہور پل اور سی بی ڈی انڈر پاس ورک سائٹ کے دورے کے دوران ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کے لیے آئی ٹی پر مبنی ٹیکنالوجی کے نفاذ کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ ٹیموں کو کنسلٹنٹس سے پراجیکٹ کے مقامات پر کیمرے نصب کرنے کی ہدایات کیں۔ تاکہ موثر مانیٹرنگ کو ممکن بنایا جا سکے۔

علاوہ ازیں کمشنر نے افسران کو شاہدرہ میں ملٹی لیول فلائی اوور پر کام شروع کرنے سے قبل ٹریفک کے مسائل حل کرنے کی بھی ہدایات کیں۔

ایل ڈی اے نے لاہور میں کئی ترقیاتی منصوبے شروع کر رکھے ہیں۔ تاہم انہیں مختلف وجوہات کی بنا پر تاخیر کا سامنا ہے۔ کوالٹی ایشورنس کو یقینی بنانے کے لیے حکومت نے ایل ڈی اے کو تمام منصوبوں کے لیے سخت پروٹوکول نافذ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago