Graana News

ایل ڈی اے کا پلاٹس کی نیلامی کے لیے ای بِڈنگ کا جدید نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

لاہور: ترقیاتی ادارے لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) ںے پلاٹس کی نیلامی کے لیے ای بِڈنگ کا جدید نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) چودھری محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس میں پلاٹوں کے نیلامِ عام کے لیے ای بڈنگ کا نظام متعارف کرانے کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں کی ٹرانسفر و دیگر پراسیس کے لیے آن لائن پورٹل کی سہولت متعارف کرانے کے لیے بھی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ آن لائن پورٹل سے اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں کا تحفظ ہوگا اور جعل سازی کا خاتمہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایل ڈی اے کے ان اقدامات سے جائیدادوں کی خرید و فروخت کے عمل میں شفافیت کو فروغ ملے گا۔

شہری ترقی کے ادارے لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کا کہنا ہے کہ 3 ارب 40 کروڑ روپے کی لاگت سے جاری سگیاں روڈ منصوبے پر 55 فیصد ترقیاتی کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ راوی بریج سے پھول منڈی چوک تک 4.4 کلومیٹر سڑک کے دونوں اطراف کی تعمیر اور بحالی کا کام جاری ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوا کا یہ بھی کہنا تھا کہ سگیاں روڈ منصوبہ شہر کی ترقی میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

سگیاں منصوبے پر تین ارب 40 کروڑ روپے کی لاگت آرہی ہے جبکہ راوی بریج سے پھول منڈی چوک تک 4.4 کلومیٹر سڑک کے دونوں اطراف کی تعمیر اور بحالی کا کام جاری ہے۔

ایل ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ پھول منڈی چوک سے لاہور شیخوپورہ روڈ تک 1.2 کلومیٹر سڑک کی تعمیر اور بحالی اس منصوبے کا حصہ ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پھول منڈی چوک سے فیض پور انٹرچینج تک بھی 3.1 کلو میٹر کی تعمیر کے ساتھ پارکنگ لینز بھی بنائی جائیں گی جبکہ پھول منڈی چوک سے بیگم کوٹ تک بھی سڑک کی تعمیر و مرمت کا کام جاری ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوا کا کہنا ہے کہ سگیاں روڈ ری ہیبلیٹیشن اینڈ امپروومنٹ پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے جبکہ اس منصوبے کی تکمیل سے علاقے میں بے ہنگم ٹریفک اور سیورج کے مسائل حل ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے کا 55 فیصد ترقیاتی کام مکمل ہو گیا ہے جبکہ سگیاں روڈ لاہور کا اہم ترین داخلی و خارجی راستہ ہے یہی وجہ ہے کہ منصوبے کو خوبصورت بنانے کے لیے خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

9 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

9 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

10 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

10 مہینے ago