لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے لاہور ماسٹر پلان 2050 کے لیے عوامی تجاویز طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ایل ڈی اے کا کہنا ہے کہ عوام، اسٹیک ہولڈرز اور سرکاری محکموں سے تجاویز طلب کی جائیں گی۔
ایل ڈی اے حکام نے بتایا کہ لاہور ڈویژن کے ریجنل پلان اور ضلع قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کے اربن سینٹر کے لیے تیار کیے گئے ماسٹر پلان ڈرافٹ پر عوام، اسٹیک ہولڈرز اور سرکاری محکموں سے تجاویز طلب کی گئی ہیں۔ اس مقصد کے لیے شہر کے متعدد مقامات پر عوامی سماعتوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
ایل ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ عوامی سماعت کو آن لائن بھی کیا جائے گا جس کے لیے فیس بک لائیو کا استعمال کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے ایل ڈی اے کی آفیشل ویب سائٹ پر لنک بھی شیئر کیا جائے گا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔