لاہور: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کو صوبائی دارالحکومت میں شروع کیے جانے والے ایل ڈی اے سٹی ہاؤسنگ پروجیکٹ کے ماڈل پر قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں ہاؤسنگ سکیمیں بنانے کی اجازت دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اتھارٹی کو مذکورہ بالا اضلاع میں فیلڈ دفاتر قائم کرنے کی بھی اجازت دی گئی ہے تاکہ ہاؤسنگ اسکیموں کی منصوبہ بندی، ڈیزائن اور ترقی کی جا سکے۔ نیز بنیادی مقاصد میں بنیادی مقاصد میں نہ صرف اچھی اور سستی رہائش کی خدمات فراہم کرنا ہیں۔ بلکہ ایل ڈی اے کی پائیداری کے لیے آمدنی میں اضافہ، ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی، انفراسٹرکچر کی ترقی اور دیگر مختلف اخراجات شامل ہیں۔
مزید یہ کہ ان اضلاع میں ہاؤسنگ اسکیمیں کی تیاری سے لاہور پر بڑھتی ہوئی آبادی کے دباؤ کو کم کرنا بھی شامل ہے۔ ہاؤسنگ سکیموں کو ایل ڈی اے سٹی کی طرز پر تیار کیا جائے گا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…