لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو قصور، ننکانہ اور شیخوپورہ میں ہاؤسنگ اسکیمز بنانے کی اجازت

لاہور: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کو صوبائی دارالحکومت میں شروع کیے جانے والے ایل ڈی اے سٹی ہاؤسنگ پروجیکٹ کے ماڈل پر قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں ہاؤسنگ سکیمیں بنانے کی اجازت دے دی گئی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

تفصیلات کے مطابق اتھارٹی کو مذکورہ بالا اضلاع میں فیلڈ دفاتر قائم کرنے کی بھی اجازت دی گئی ہے تاکہ ہاؤسنگ اسکیموں کی منصوبہ بندی، ڈیزائن اور ترقی کی جا سکے۔ نیز بنیادی مقاصد میں بنیادی مقاصد میں نہ صرف اچھی اور سستی رہائش کی خدمات فراہم کرنا ہیں۔  بلکہ ایل ڈی اے کی پائیداری کے لیے آمدنی میں اضافہ، ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی، انفراسٹرکچر کی ترقی اور دیگر مختلف اخراجات شامل ہیں۔

 

مزید یہ کہ ان اضلاع میں ہاؤسنگ اسکیمیں کی تیاری سے لاہور پر بڑھتی ہوئی آبادی کے دباؤ کو کم کرنا بھی شامل ہے۔ ہاؤسنگ سکیموں کو ایل ڈی اے سٹی کی طرز پر تیار کیا جائے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top