لاہور: لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے شہر کے دیرینہ ٹریفک مسائل کے حل کے لیے 2 مزید انڈر پاس تعمیر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
اس ضمن میں ایل ڈی اے کے انجینرنگ ڈیپارٹمنٹ نے اکبر چوک اور سمن آباد میں ڈیزائن اسٹڈی پر کام شروع کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دونوں انڈر پاس جلد تعمیر کرنے کی خصوصی ہدایت کی ہے۔
ابتدائی طور پر دونوں انڈر پاسز کے لیے 2 ارب 40 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔