لاہور: ایل ڈی اے کا غیر قانونی تجارتی سرگرمیوں کے خلاف منصوبہ بندی کیلئے سروے

لاہور: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) غیر قانونی تجارتی سرگرمیوں اور کمرشلائزیشن کے خلاف منظم آپریشن کی منصوبہ بندی کے لیے سروے کرے گی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایل ڈی اے اور کمشنر محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس منعقدہ اجلاس میں 9 ماڈل روڈز پر جاری غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کی رپورٹ پیش کی گئی۔

چیف ٹاؤن پلانر اول سدرہ تبسم اور چیف ٹاؤن پلانر دوئم اظہر علی نے اپنے اپنے ڈائریکٹوریٹ کی رپورٹس پیش کیں۔ اجلاس میں ڈی جی نے جاری غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کا تفصیلی سروے کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

مزید یہ کہ ڈی جی علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ ایل ڈی اے کے کمرشل فیس نادہندگان سے ریکوری کو ہر صورت میں سخت مانیٹرنگ کے ساتھ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ٹاؤن پلاننگ ونگ کو ہدایت کی کہ وہ کاروبار کرنے میں آسانی کے تحت کمرشلائزیشن کے اہداف کے حصول کے لیے اقدامات کریں۔

علاوہ ازیں انہوں نے ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ کو کمرشلائزیشن کے عمل میں شہریوں کی سہولت کے لیے واٹس ایپ نمبر شروع کرنے کا حکم دیا، تاکہ شہریوں کو موبائل ایپ، یو اے این اور واٹس ایپ نمبر پر پراپرٹی کی کمرشلائزیشن کے بارے میں فالو اپ اور معلومات فراہم کی جائیں۔ نیز ٹاؤن پلاننگ ونگ کو غیر قانونی کمرشلائزیشن کے خلاف اقدامات کے ساتھ ساتھ اپنے ایس او پیز کو مزید آسان بنانے کی ہدایت کی۔ اور کہا کہ اقدامات کا مقصد قوانین کا نفاذ اور اصلاحی اقدامات کرنا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top