ایل ڈی اے نے مال روڈ پر ٹریفک کے بہاؤ کی کمی کے لیے تجاویز مرتب کرلیں

لاہور: لاہور ڈیویلپمینٹ اٹھارٹی نے شہر کی مرکزی سڑک پر ٹریفک کے بہاؤ کو کم کرنے کے لیے ایک سرنگ کی تعمیر کے لیے تجاویز مرتب کرلیں ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ایل ڈی اے کو وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے مال روڈ پر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کی تجاویز پر کام کرنے کا کام سونپا تھا۔ اس سلسلے میں، ایل ڈی اے نے مال روڈ کے لئے دو تجاویز پر کام کرنا شروع کیا۔

پہلی تجویز یہ تھی کہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لئے سڑک پر موجود تمام ’چوکوں‘ پر دو طرفہ انڈر پاس بنایا جائے۔

دوسری تجویز حکومت کو ایک زیرزمین سرنگ بنانے کی ہے جس کی گہرائی 40 سے 50 فٹ ہوگی۔

مزید منصوبہ بندی کے لئے ایل ڈی اے اور نیشنل انجینئرنگ سروسز پاکستان (نیسپاک) نے بھی مشترکہ مطالعہ شروع کردیا ہے۔

آئندہ چند روز میں ، لاہور کے کمشنر ذوالفقار احمد گھمن کو نیسپاک کے مطالعے کی بنیاد پر تجویز پر بریف کیا جائے گا اور بعد میں وزیراعلیٰ کو بھی اس پر بریفنگ دی جائے گی۔

ایل ڈی اے کے ترجمان سہیل جنجوعہ نے تصدیق کی کہ سرنگ کی تعمیر کے منصوبے پر صرف کاغذی کارروائی محکمہ انجینئرنگ نے شروع کردی ہے۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top