لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے لاہور میں رہائشی اور کمرشل پلاٹس نیلام کرنے کی تیاریاں مکمل کر لیں۔ حکام کے مطابق نیلامی کی تقریب کل منعقد کی جائے گی۔
ایل ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ کل یعنی بروز بدھ ایل ڈی اے کمیونٹی سینٹر نیو گارڈن ٹاؤن میں کمرشل اور رہائشی پلاٹس کی نیلامی کی عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔
ایل ڈی اے ترجمان کے مطابق ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن، تاج پورہ، جوہر ٹاؤن، سبزہ زار اور جوبلی ٹاؤن میں واقع رہائشی اور کمرشل پلاٹس کی نیلامی کی جائے گی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ فنانس اینڈ ٹریڈ سینٹر جوہر ٹاؤن میں واقع مارکی کے کرایہ دار حقوق بھی نیلام کیے جائیں گے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔