لاہور: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے کمشنر لاہور اور ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایات پر 7 غیر قانونی رہائشی سکیمز کے خلاف کارروائی کی۔ ایل ڈی اے کے عملے نے صوئے آصل رائیونڈ روڈ پر واقع غیر قانونی سکیمز کےخلاف میگا آپریشن کیا۔ نیز کالج روڈ کے قریب اور جیا بگا روڈ پر بھی غیر قانونی سکیمز کے خلاف میگا آپریشن کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے نے آپریشن کر کے ان غیر قانونی سکیمز کے سیوریج سسٹم، باؤنڈری والز، دفاتر اور سڑکیں مسمار کر دیں۔ علاوہ ازیں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کا بغیر منظوری کے تعمیر کیا جانے والا ایکسٹینشن آفس بھی سیل کیا گیا۔
مزید یہ کہ یہ کارروائی ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم ایل ڈی اے نے کی۔ آپریشن میں ایل ڈی اے انفورسمنٹ ونگ اور پولیس نے حصہ لیا۔ کمشنر لاہور اور ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایات پر شہر بھر میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔