لاہور: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے غیر قانونی کمرشلائزیشن، تجاوزات اور بلڈنگ رولز کی خلاف ورزیوں کے خلاف جاری مہم کے دوران 105 جائیدادیں سیل اور مسمار کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایل ڈی اے عامر احمد خان کی ہدایت پر چیف ٹاؤن پلانر (سی ٹی پی) اسد زمان نے آپریشنز کی نگرانی کی۔ اور ایل ڈی اے کی ٹیم نے 4 ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ افسران کی سربراہی میں آپریشن کیا۔
مزید برآں، کارروائیوں کے نتیجے میں جوہر ٹاؤن میں کمرشل فیس کی عدم ادائیگی اور زمین کے غیر قانونی استعمال پر 57 جائیدادوں کو سیل کیا گیا۔
نیز خیابان فردوسی اور اویسیہ روڈ پر متعدد تعمیرات کو بھی زمین کے غیر قانونی استعمال، جگہ جگہ پارکنگ کی عدم فراہمی اور علاقے میں تجاوزات کی وجہ سے مسمار کر دیا گیا۔ مزید یہ کہ ایل ڈی اے کی ٹیم نے علامہ اقبال ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے کمرشل فیس ڈیفالٹرز ہونے پر متعدد غیر قانونی عمارتوں کو مسمار کر دیا. اور 25 سے زائد عمارتوں کو ان کے ڈھانچے میں غیر مجاز ردوبدل کرنے پر سیل کیا گیا۔
فیروز پور روڈ پر غیر قانونی مارکیٹ کی تعمیر پر قائم تجاوزات کو بھی مسمار کر دیا گیا۔ فیصل ٹاؤن اور گارڈن ٹاؤن میں واجبات کی عدم ادائیگی پر 22 جائیدادوں کو سیل کیا گیا۔ جن میں مشہور برانڈز، شو رومز، کریانہ سٹورز اور دیگر دکانیں شامل ہیں
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔