لاہور: لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز کا کہنا ہے کہ ایل ڈی اے نے کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہاؤسنگ سکیموں کی منظوری کا عمل مزید آسان کردیا۔
اُنہوں نے کہا کہ اس ضمن میں واسا، ٹاؤن پلاننگ ڈیپارٹمنٹ اور ایل ڈی اے مشترکہ کوشش کررہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ قوانین سے 60 دنوں کی پلاننگ کی اجازت کا کلاز ہٹا دیا گیا ہے اور پلاٹوں کی خرید و فروخت کی اجازت فیس کی ادائیگی کے فوری بعد ہوگی۔
اُن کا کہنا تھا کہ کمرشل احاطوں کو کاروباری سرگرمیوں کی پروموشن کے لیے استعمال کیا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق ہاؤسنگ سکیموں میں کیمپنگ پارکس، گارڈنز، چھوٹے چڑیا گھر، گالف کورس اور پلے گراؤنڈ بنانے کی اجازت ہوگی۔
اُن کا کہنا تھا کہ دیگر شہروں کی ڈیویلپمنٹ اتھارٹیز بھی ایل ڈی اے کے قوانین سے اپنے شہری احاطوں کو فیض یاب کررہی ہیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…