لاہور: لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نے ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کے 4 ہزار ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر کے لیے ایک ڈائریکٹوریٹ کا قیام کردیا ہے۔
اس ڈائریکٹوریٹ کا نام ڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ ہوگا اور یہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (اربن پلاننگ) کے نیچے کار فرما ہوگا۔
یہ ڈائریکٹوریٹ اپارٹمنٹس کی فروخت، مارکیٹنگ اور اسٹیٹ منیجمنٹ کا زمہ دار ہوگا۔
ایک گریڈ 19 کا افسر اس ڈائریکٹوریٹ کا ڈائریکٹر ہوگا جبکہ ایک گریڈ 18 کا افسر ڈپٹی ڈائریکٹر ہوگا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔