ایل ڈی اے نے لینڈ یوز رولز 2020 متعارف کردیئے

لاہور: شہر میں پلاننگ اور منصوبہ بندی کے فروغ کے لیے لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے لینڈ یوز رولز 2020 متعارف کردیئے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق اتھارٹی نے لینڈ یوز کی دس اقسام کو واضح کردیا کہ جن میں رہائشی، تجارتی، صنعتی، اوپن اسپیس، تفریحی، پیری اربن، خصوصی اقتصادی زون، زراعت، مخلوط استعمال اور مطلع شدہ علاقہ شامل ہیں۔

رولز کے مطابق رہائشی علاقے میں کسی بھی اراضی پر صرف مکان، دکان، اپارٹمنٹ بلڈنگ، پارکنگ، کھیل کا میدان، قبرستان، عبادت گاہ، ڈے کئیر سینٹر، پری اسکول، ڈسپنسری، انڈور سپورٹس، نرسری، شہری فارم، یتیم خانے اور اولڈ ایج ہوم بنانے کی اجازت ہوگی۔

علاوہ ازیں ریزیڈینشل ایریا میں گیسٹ ہاؤسز، کمیونیٹی سینٹر، پارکنگ پلازہ، سفارتی دفاتر، کالجز، یونیورسٹیوں اور سرکاری و نیم سرکاری دفاتر کے قیام کو اتھارٹی کی اجازت سے مشروط کردیا گیا ہے۔

کمرشل اراضی میں ملٹی سٹوری بلڈنگ، کورٹ، شاپنگ مال، سنیما، تھیٹر، کنسرٹ ہال، نمائشی ہال اور ثقافتی ادارے بنانے کی اجازت ہوگی۔

صنعتی علاقے میں زمین کو چھوٹے، درمیانے اور بڑے درجے کی صنعت، گودام اور اسٹوریج زونز کے قیام کی بھی اجازت ہے۔

علاوہ ازیں بلڈنگ مٹیریل کی دُکان، کولڈ اسٹوریج، آئس فیکٹری، پیٹروکیمیکلز، پٹرولیم اور گیس کی مصنوعات کے گودام، لوڈنگ اور ان لوڈنگ اسپیس، پارکنگ، صنعتی پارک، پولیس اسٹیشن، فائر اسٹیشن اور ڈاکخانہ، بینک یا اے ٹی ایم، صنعتی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، ریسائکلنگ پلانٹ، گرڈ اسٹیشن، پیشہ ورانہ تربیت کے ادارے اور شہری جنگلات کے قیام کی بھی اجازت ہوگی۔

صنعتی اراضی میں پٹرول پمپ، گیس اسٹیشن، ایل پی جی یا ایل این جی اسٹوریج یا فلنگ اسٹیشن بنانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایل ڈی اے چیف ٹاؤن پلانر طارق محمود نے تمام شرکا کو یقین دلایا کہ ان کی تجاویز اور اعتراضات پر باضابطہ طور پر غور کیا جائے گا اور انہیں اتھارٹی کے گورننگ باڈی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز کو شامل کرنے کے ساتھ منصوبہ بندی اور منظم انداز میں کمرشلائزیشن پالیسی کو عملی جامہ پہنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے عہدیداروں کو ہدایت کی تھی کہ وہ اسٹیک ہولڈرز کی رائے اور تجاویز کو اہمیت دیں تاکہ کاروبار اور ملازمت کے لئے نئے مواقع پیدا ہوسکیں۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانا بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top