لاہور: لاہور ڈیویلپمینٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان پراجیکٹ کے تحت 4 ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کے لیے پنجاب کابینہ سے منظوری طلب کرلی ہے۔
ایل ڈی اے نے اس ضمن میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو ایک سمری ارسال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت سے ایک ہاؤسنگ یونٹ کی قیمت مقرر کرنے اور خریدنے والوں کی فہرست کا تعین کرنے کا بھی کہا جاۓ گا۔
یہ فیصلہ ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کے اجلاس کے دوران کیا گیا، جس کی صدارت ایل ڈی اے کے وائس چیئرمین شیخ محمد عمران نے کی۔
اجلاس میں لاہور سے ایم پی اے سعدیہ سہیل رانا، واسا کے وائس چیئرمین شیخ امتیاز محمود ، میجر سید برہان علی (ر)، امیر ریاض قریشی، واسا کے ایم ڈی سید زاہد عزیز، ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ، کمشنر لاہور اور صوبائی نمائندوں نے شرکت کی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔