لاہور: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے جوہر ٹاؤن میں متعدد غیر قانونی جائیدادیں مسمار اور سیل کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے نے ایک گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے متعدد غیر قانونی عمارتیں مسمار اور سیل کر دیں۔ یہ آپریشن کمشنر لاہور اور ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایات پر کیا گیا۔
جوہر ٹاؤن، رائے ونڈ روڈ اور ملحقہ علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات اور کمرشلائزیشن کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ جس کے دوران ایل ڈی اے کی ٹیموں نے متعدد غیر قانونی تعمیرات کو مسمار اور سیل کر دیا۔
ایل ڈی اے کی ٹیم نے رائیونڈ روڈ پر واقع نواب ٹاؤن میں ایک غیر قانونی مارکیٹ/دکانیں مسمار کیا۔ نیز نواب ٹاؤن میں ایک غیر قانونی کمرشل کیفے جبکہ بریانی کا اضافی احاطہ بھی مسمار کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ مین رائیونڈ روڈ پر دکانوں کی غیر قانونی تعمیرات مسمار کی گئیں۔
مزید یہ کہ شان بھٹی روڈ پر غیر قانونی کمرشل تعمیرات کے خلاف ایک رئیل اسٹیٹ آفس کو مسمار کر دیا۔ ٹیم نے جوہر ٹاؤن میں کمرشل بلڈنگ میں غیر قانونی اضافہ اور تبدیلی کو مسمار کر دیا۔ اور معروف آئس کریم برانڈ کو سیل کر دیا، پلاٹ نمبر 58 ای، جوہر ٹاؤن میں بغیر منظوری کے عمارت میں غیر قانونی کمرشل اضافہ/تبدیلی کو مسمار کر دیا۔ متعدد بار نوٹسز جاری کرنے کے باوجود تجارتی سرگرمیاں جاری رکھنے پر آپریشن کیا گیا۔
اس کے علاوہ ون ونڈو سیل کے کام کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر لاہور اور ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کا دورہ کیا۔ اور آنے والے شہریوں سے مسائل دریافت کئے۔ انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے مسائل بھی دریافت کیے۔ اور متعلقہ ایل ڈی اے افسران کو ہدایات جاری کیں۔
بعد ازاں کمشنر نے ون ونڈو سیل کی کارکردگی جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے ایڈیشنل ڈی جیز کو ون ونڈو سیل پر موصول ہونے والی درخواستوں کا روزانہ کی بنیاد پر فالو اپ کرنے کی ہدایت کی۔
کمشنر نے ایل ڈی اے کی پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت بھی کی۔ اجلاس میں سکول، مسجد، پٹرول پمپ، بحالی مرکز، پولی کلینک، انڈور سپورٹس اور صحت کی سہولت سمیت کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ کمرشل اور لینڈ یوز کیسز کی منظوری کے بعد قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
علاوہ ازیں انہوں نے ٹیپا کو ہدایت کی کہ وہ ہر صورت میں پارکنگ اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔ اورTEPA کا انفورسمنٹ ونگ جاری کردہ این او سی پر قوانین کے نفاذ کو یقینی بنائے۔
کمشنر نے کہا کہ منظور شدہ کیسز میں زمین کے استعمال کی نگرانی کی جائے۔ اور خلاف ورزی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ کمشنر نے کہا کہ غیر قانونی کمرشلائزیشن اور زمین کے استعمال کی خلاف ورزی کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رکھی جائے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ