Everyday News

لاہور: ایل ڈی اے نے گلبرگ میں غیر قانونی کمرشل عمارتیں سیل کر دیں

لاہور: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کی ٹیموں نے غیر قانونی تعمیرات، کمرشلائزیشن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گلبرگ میں غیر قانونی کمرشل استعمال پر چھ املاک کو جزوی طور پر مسمار کر کے سیل کر دیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

آپریشن کے دوران مین بلیوارڈ گلبرگ پر واقع معروف کیفے کو جزوی طور پر مسمار کر کے سیل کر دیا گیا۔ کیفے کی انتظامیہ اور مالکان کو متعدد بار نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔ نیز ایل ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ کیفے منظور شدہ نقشے کے بغیر پارکنگ ایریا میں بنایا گیا تھا۔

 

علاوہ ازیں ایل ڈی اے کے عملے نے آپریشن کے دوران پلاٹ نمبر 101 ٹیپو بلاک، نیو گارڈن ٹاؤن کو جزوی طور پر مسمار کر کے سیل کر دیا۔ پلاٹ نمبر 84 ڈی 1 گلبرگ 3، پلاٹ نمبر 9 کے، گلبرگ 2 کو بھی جزوی طور پر گرا کر سیل کر دیا گیا۔

مزید یہ کہ پلاٹ نمبر 4 سی، گلبرگ 2 اور پلاٹ نمبر 5 گلبرگ 5 کو جزوی طور پر گرا کر غیر قانونی کمرشل استعمال کے لیے سیل کر دیا گیا۔ کلمہ چوک پر بس ٹرمینل سے ملحقہ جائیداد کو بھی غیر قانونی کمرشل استعمال پر سیل کیا گیا۔ تاہم ان جائیدادوں کو متعدد بار نوٹس جاری کئے گئے تھے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago