لاہور: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے کمرشلائزیشن فیس کے نادہندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں 36 جائیدادیں سیل کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ کارروائی کمشنر لاہور اور ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایل ڈی اے کی ڈائریکٹر عائشہ مطاہر نے کی۔ آپریشن کے دوران ایل ڈی اے کی ٹیموں نے نیو مسلم ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں سالانہ کمرشلائزیشن فیس کی عدم ادائیگی پر 36 جائیدادیں سیل کر دیں۔
ان جائیدادوں میں پرائیویٹ دفاتر، سکول، بیکریاں، کلینک اور سٹور وغیرہ شامل ہیں۔
مزید یہ کہ سیل کی گئی جائیدادیں ایل ڈی اے کی نادہندہ تھیں۔ اور ان پر کروڑوں روپے کمرشلائزیشن فیس زیر التواء تھی۔ کمشنر لاہور کے مطابق شہر بھر میں آپریشن بلا تفریق جاری رکھا جائے گا۔
علاوہ ازیں یہ کہ ایل ڈی اے ٹیموں نے مالکان کی جانب سے بقایا جات جمع کرانے پر تحریری ضمانت دینے کے بعد مختلف دفاتر کو ڈی سیل کر دیا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…