لاہور: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل اور کمشنر محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر اجلاس ہوا۔ اجلاس میں جاری منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر اور ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں جاری منصوبوں کی تکمیل پر ںظر ثانی کی گئی۔ شاہدرہ فلائی اوور 92 فیصد، اکبر چوک فلائی اوور 90 فیصد، بیدیاں انڈر پاس 82 فیصد، خالد بٹ چوک انڈر پاس 60 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔ جبکہ امامیہ کالونی فلائی اوور کا کام 70 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔
علاوہ ازیں یہ کہ بند روڈ پر ترقیاتی کام دن رات جاری ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ہدایات کیں کہ تعمیراتی کاموں کے ساتھ پلانٹیشن کا کام شروع کیا جائے۔ نیز انہوں نے ایم ڈی واسا کو ٹیکنیکل ٹیموں کے ہمراہ منصوبوں کا دورہ کرنے اور پانی کی ترسیل پر انسپیکشن کی ہدایت کی۔ مزید یہ کہ انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کے گرد پانی کا چھڑکاؤ ہر صورت یقینی بنانے کی ہداہات کیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…