Graana News

غیرقانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران کروڑوں روپے کی سرکاری زمین واگزار، ایل ڈی اے

لاہور: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے گارڈن ٹاؤن میں کیے جانے والے غیرقانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران کروڑوں روپے کی سرکاری زمین واگزار کروا لی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ایل ڈی اے حکام کے مطابق جمعہ کے روز کیے جانے والے آپریشن میں 5 مرلے کے 18 پلاٹس، 10 مرلے کا ایک پلاٹ اور علی بلاک نیو گارڈن ٹاؤن میں 10 کنال کا پلاٹ واگزار کروایا گیا۔

علاوہ ازیں سِیوک سینٹر نیو گارڈن ٹاؤن میں آٹھ کنال کی زمین بھی واگزار کروائی لی گئی۔

ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل عامر احمد خان کا کہنا تھا کہ ایل ڈی اے غیرقانونی تجاوزات  و تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا خود سرکاری زمین کا قبضہ چھوڑ دے ورنہ انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی کاروائیوں کے لیے تیار رہے۔

غیرقانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن انتظامیہ اور پولیس کے تعاون سے کیا گیا۔ علاوہ ازیں بھاری مشینری کا بھی استعمال کیا گیا۔

ڈائریکٹر ایل ڈی اے کا کہنا تھا کہ ایل ڈی اے اپنی حدود میں غیرقانوی تعمیراتی سرگرمیاں ہرگز برداشت نہیں کرے گی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago