ایل ڈی اے کا گلشن راوی لاہور میں لینڈ مافیا سے کروڑوں روپے مالیت کی اراضی واگزار

لاہور: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل عامر احمد خان نے کہا ہے کہ غیرقانونی قابضین کے خلاف بھرپور آپریشن جاری رہے گا اور شہر میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

دریں اثناء ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ نے ڈائریکٹر وسیم ظفر کی نگرانی میں بی بلاک، گلشن راوی سکیم میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا اور غیر قانونی قابضین کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کے 6 پلاٹس واگزار کروا لیے ۔

لینڈ مافیا نے دیواریں بنا کر اور گیٹ نصب کر کے سڑک بھی بلاک کر رکھی تھی جسے آپریشن کر کے کلیئر کر دیا گیا۔

زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر بھی درج کروا دی گئی ہے۔

آپریشن کے موقع پر انفورسمنٹ سٹاف اور پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top