ایل ڈی اے نے نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم میں ہاؤسنگ یونٹس کی قیمتوں میں کمی کر دی

لاہور: لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت 650 مربع فٹ سنگل اسٹوری ہاؤسنگ یونٹ کی قیمت 3.855 ملین سے 2.224 ملین تک کم کر دی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

پہلے مرحلے میں ایل ڈی اے اپنے ممبران کے لیے 4 ہزار تک رہائشی یونٹس کی تعمیر کرے گی۔

اتھارٹی نے 9.9 ارب کے اس منصوبے کا پی سی ون منظور کر لیا ہے۔

ایل ڈی اے کے گورننگ باڈی کے حالیہ اجلاس میں ایل ڈی اے سٹی ہاؤسنگ سکیم میں تعمیر ہونے والے ان رہائشی یونٹس کی تعمیر پر بات ہوئی۔

یہ فیصلہ کیا گیا کہ 8500 کنال پر 35 ہزار رہائشی اپارٹمنٹس 3 سال میں تعمیر کیے جائیں گے۔

اپارٹمنٹ کمپلیکس کی تعمیر کے علاوہ ایل ڈی اے کے ذریعہ منسلک بنیادی ڈھانچے کی سہولیات جیسے سڑکیں، پانی کی فراہمی کا نظام، سیوریج اور نکاسی آب کا نظام، بجلی، زمین کی تزئین اور باغبانی کے کام وغیرہ بھی انجام دیئے جائیں گے۔

پراجیکٹ کے انجینرنگ ڈیزائین کے لیے تکنیکی کنسلٹنٹ کی تقرری کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top