Everyday News

لاہور: ایل ڈی اے کی واجبات وصولی میں 300 فیصد بہتری

لاہور: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ ایل ڈی اے کی ٹاؤن پلاننگ اور سی ایم پی ونگز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ کے دوران واجبات کی وصولی میں 300 فیصد کا غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق کمشنر اور ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے بدھ کے روز ایل ڈی اے کے ٹاؤن پلاننگ اور سی ایم پی ونگز کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے پہلے تین مہینوں میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 300 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 3 ارب روپے جمع کیے گئے جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 700 ملین روپے تھے۔

محمد علی رندھاوا نے کہا کہ دو چیف ٹاؤن پلانرز کی تقرری کے بعد ٹاؤن پلاننگ کی کارکردگی میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے۔ اور خدمات کی فراہمی میں مزید بہتری کے لیے دونوں محکموں کو ٹاسک تفویض کیے گئے ہیں۔ نیز کمشنر نے بلڈنگ پلانز کی منظوری کے لیے ایس او پیز کو آسان بنانے اور شہریوں کی سہولت کے لیے تین، پانچ، دس مرلہ اور کنال کے پلاٹوں کے نقشے فراہم کرنے کی ہدایات کیں۔

مزید یہ کہ اجلاس میں انہوں نے نقشوں کی منظوری میں ملوث ایجنٹس اور مافیا کو فوری بلیک لسٹ کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے ایل ڈی اے ون ونڈو میں این او سی کی منظوری کی سہولت کے لیے محکمہ ماحولیات کا ایک کاؤنٹر قائم کرنے کی ہدایت کی۔ تمام ٹاؤن پلاننگ افسران کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ نیز انہوں نے تمام ڈائریکٹرز سے ریکوری، کارروائیوں اور فیلڈ وزٹس کے بارے میں دریافت کیا۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ افسران فیلڈ میں متحرک رہیں، ایکشن کا مطلب اصلاحی اقدامات کرنا ہے۔ محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ٹاؤن پلاننگ اور سی ایم پی ونگ کے افسران کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago