Everyday News

ایل ڈی اے کو غیر قانونی تعمیرات کے خلاف جاری مہم میں 368 ملین روپے کی وصولی

لاہور: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے مالی سال 23-2022 کے پہلے سات مہینوں میں کامیابی سے 368.3 ملین روپے کی وصولی کی ہے۔ یہ کامیابی غیر قانونی کمرشلائزیشن، تعمیرات اور نادہندگان کے خلاف مہم کے ذریعے ممکن ہوئی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

تفصیلات کے مطابق حکام نے ریکوری کا ذمہ دار ایل ڈی اے کی ٹاؤن پلاننگ زون II کو قرار دیا ہے، جو ڈائریکٹر سلمان محفوظ کی سربراہی میں ہوئی۔

 

ڈائریکٹر سلمان محفوظ اور ان کی ٹیم نے غیر قانونی تعمیرات اور کمرشلائزیشن چارجز میں نادہندگان افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے 15 آپریشن شروع کیے تھے۔ جس کے نتیجے میں 250 سے زائد جائیدادوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ یہ رقم مالی سال 2021-22 کی اسی مدت کے دوران کی گئی ریکوری سے 110 فیصد زیادہ ہے جو 171 ملین روپے تھی۔

 

ڈائریکٹر سلمان محفوظ کا کہنا ہے کہ ایل ڈی اے عوام کی سہولت کے لیے پرعزم ہے۔ اس عزم کے تحت، 184 عمارتوں کے منصوبوں کی منظوری دی گئی، جن میں 11 کمرشل اور اپارٹمنٹ عمارتیں شامل ہیں۔

 

علاوہ ازیں، 127 تکمیلی سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے۔ 27 جائیدادوں کو مستقل کمرشلائزیشن/زمین کے استعمال میں تبدیلی کی اجازت دی گئی۔ اور تین پیٹرول پمپ کمرشلائز کیے گئے۔ مزید برآں، حکام کی جانب سے 100 سے زائد سالانہ کمرشل کیسز کی تجدید کی گئی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago