لاہور: ایل ڈی اے شہر میں پائیدار ترقی کے ساتھ نئے پراجیکٹ ڈیزائن کیلئے پرعزم

لاہور: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس میں جاری اور مجوزہ منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران اکبر چوک منصوبے کی ری ڈیزائننگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اور فیصلہ کیا گیا کہ انڈر پاسز کی بجائے دونوں جانب فلائی اوور بنائے جائیں گے۔ یہ فیصلہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا کہ منصوبے کی تعمیر کے دوران کوئی درخت نہیں کاٹا جائے گا۔

علاوہ ازیں اجلاس میں راوی پل پر نئے چار لین پل کی تعمیر کے ساتھ شاہدرہ چوک منصوبے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیز گلشن راوی ٹی جنکشن پر انڈر پاس کی بجائے فلائی اوور بنانے کے ڈیزائن کا بھی جائزہ لیا گیا۔

 

منصوبوں کے نئے ڈیزائن سے زمین کے حصول میں کمی آئے گی۔ اور شہریوں کو مزید سہولتیں میسر آئیں گی۔

ایل ڈی اے نے اپنے ذسوشل میڈیا اکاؤنٹ کے زریعے یہ خبر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کے ڈیزائن میں تبدیلی سے نہ صرف ماحولیاتی اثرات کم ہوں گے بلکہ لاہور کے لوگوں کو مزید سہولتیں بھی میسر آئیں گی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top