لاہور: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے 13 ارب روپے پر مشتمل ترقیاتی پیکج تیار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق اس پیکج میں 5 ترقیاتی پراجیکٹس شامل ہیں۔ ان پراجیکٹس میں سینٹر پوائنٹ گلبرگ تا ڈیفنس موڑ سگنل فری کوریڈور، بابو صابو تا گلشنِ راوی ٹی جنکشن اور رنگ روڈ کی توسیع شامل ہیں۔
علاوہ ازیں گلبرگ تا بابو صابو ایکسپریس وے، شاہدرہ موڑ فلائی اوور کی تعمیر اور سمن آباد میں انڈر پاس کی تعمیر بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان ترقیاتی پراجیکٹس پر آنے والے اخراجات کی بات کی جائے تو گلبرگ تا بابو صابو ایکسپریس وے پر 6.5 ارب روپے اور شاہدرہ موڑ پر فلائی اوور پر 2.8 ارب روپے لاگت آئے گی۔ سینٹر پوائنٹ گلبرگ تا ڈیفنس موڑ سگنل فری کوریڈور، بابو صابو تا گلشنِ راوی ٹی جنکشن اور رنگ روڈ کی توسیع پر 2.40 ارب روپے لاگت آئے گی۔
ایل ڈی اے کی جانب سے یہ ترقیاتی پیکج وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کیا جائے گا اور ان کی منظوری کے بعد ترقیاتی کاموں کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔