Everyday News

لاہور: ایل ڈی اے کی آسان شہری سفر کے لیے میگا پراجیکٹس کی منصوبہ بندی

لاہور: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) شہر میں ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے مختلف میگا پراجیکٹس شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق کمشنر اور ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے جس میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر چیف انجینئر اسرار سعید خان، ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈ کوارٹرز، پراجیکٹ ڈائریکٹرز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

 

اجلاس کے دوران ایل ڈی اے نے گلبرگ سے ڈیفنس موڑ تک سگنل فری منصوبہ پیش کیا جس میں چوک ڈیفنس پر دو لین فلائی اوور اور کیولری چوک پر دو لین انڈر پاس کی تعمیر شامل ہے۔

اس کے علاوہ ڈی جی نے بیدیاں روڈ انڈر پاس منصوبے اور رنگ روڈ پر نواز شریف انٹر چینج کی اپ گریڈیشن کا بھی جائزہ لیا۔ علاوہ ازیں، شاہدرہ میں شروع ہونے والے ملٹی لیول فلائی اوور منصوبے سے متعلق امور پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

 

ڈی جی نے کہا کہ پی کے ایل آئی کے ارد گرد جاری ترقیاتی کام ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے میں معاون ثابت ہوں گے، انہوں نے مزید کہا کہ ایل ڈی اے لاہور کے رہائشیوں کے لیے سفر کو آسان اور ہموار بنانے کے لیے یہ میگا پروجیکٹس شروع کر رہا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago