ڈی جی ایل ڈی اے کی ون ونڈو سیل افسران کو کام تیز کرنے کی ہدایات

لاہور: کمشنر لاہور، ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ون ونڈو سیل کے دورے پر افسران کو کام تیز کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔ اس کا مقصد شہریوں کی درخواستوں پر فوری کارروائی اور غیر ضروری انتظار کی روک تھام ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق انہوں نے سیل میں قائم سینئر سٹیزن کاؤنٹر، اوورسیز کاؤنٹر اور دیگر کاؤنٹرز کا دورہ کیا۔ اور شہریوں سے درپیش مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔ علاوہ ازیں ڈی جی ایل ڈی اے نے ون ونڈو سیل میں آنے والے شہریوں سے عملے کے کام کے بارے میں رائے لی۔ شہریوں نے ون ونڈو سیل کو مزید بہتر بنانے کے لیے متعدد تجاویز دیں۔

مزید یہ کہ کمشنر لاہور نے بزرگ شہریوں کو دستاویزات ان کے گھروں پر پہنچانے کی ہدایات کیں۔ انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے 75 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کو ان کی دہلیز پر بالکل مفت خدمات فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے ون ونڈو سیل کے مسائل اور کارکردگی پر اجلاس کی صدارت بھی کی۔ ون ونڈو سیل کی دونوں شفٹوں کے ڈائریکٹرز نے اپنی اپنی شفٹوں کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔ ان کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں کے رہائشی پلان کی منظوری اب 30 دن کی بجائے تین دن میں ہو رہی ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top