لاہور: لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نے ایل ڈی اے افسران کو عوامی مسائل کا بروقت حل یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دیں۔
ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس میں ایل ڈی اے میں زیر التوا درخواستوں کی صورتحال پر غور کیا گیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ایل ڈی اے افسران شہریوں سے خندہ پیشانی کے ساتھ پیش آئیں اور اپنی سکیموں اور فیلڈ وزٹ کو یقینی بنائیں تاکہ انہیں صورتحال سے مکمل آگاہی ہو۔
ڈی جی ایل ڈی اے کا کہنا تھا کہ درخواستوں پر بلاوجہ اعتراضات لگانے والے افسران کے ساتھ سختی سے نپٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر ڈائریکٹر اپنے متعلقہ ڈائریکٹوریٹ کی کارکردگی کا جواب د ہ ہے لہذا افسران روزانہ کی بنیاد پر آپس میں میٹنگ کرکے کوآرڈی نینشن بہتر بنائیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…