لاہور: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے ٹاؤن پلاننگ ونگ نے ہفتے کے روز شہر کے مخلتف علاقوں میں متعدد غیر قانونی عمارتوں کے ڈھانچے مسمار کر دیے۔
غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن علامہ اقبال ٹاؤن، سبزہ زار اور ملتان روڈ کے علاقے میں ٹاؤن پلاننگ ونگ زون ٹو کی ٹیم نے کیا۔
آپریشن کے دوران پولیس اور انفوسمنٹ ونگ کی بھاری نفری موجود تھی۔ کھرک نالہ پر موجود ایک درجن سے زائد دکانوں کو بھی مسمار کیا گیا جو منظوری کے بغیر تعمیر کی گئی تھیں۔
سبزہ زار میں ٹیم کی جانب سے پلاٹ نمبر ۳۸۳ ایف پر تعمیر شدہ غیر قانونی عمارت کو مسمار کیا گیا جبکہ مرغزار روڈ پر موجود ایک غیر قانونی ہال اور سوک سینٹر میں ایک مارکی کی دیوار بھی مسمار کی گئی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…