ایل ڈی اے نے لاہور کی 10 اہم شاہراہوں پر کمرشل سرگرمیوں کی اجازت دے دی

لاہور: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کی گورننگ باڈی نے شہر کی دس مرکزی شاہراہوں پر کمرشل سرگرمیاں شروع کرنے کی منظوری دے دی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کے حالیہ اجلاس میں سبزہ زار سکیم جے بلاک میں 23 کنال پر محیط رہائشی پلاٹوں کی اراضی کو قبرستان میں تبدیل کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

گورننگ باڈی نے ایل ڈی اے ایونیو ون کے باقی متاثرین کو پلاٹ الاٹ کرنے کے لیے ڈی جی ایل ڈی اے کو جلد قرعہ اندازی کروانے کی ہدایت کر دی۔

اجلاس میں ایریا ڈویلپمنٹ پراجیکٹ میں اضافے کی منظوری دی گئی۔ قربان لائن پولیس کی سیکورٹی بہتر کرنے کے پیش نظر شیر پاؤ پل کے قریب ایل ڈی اے ورکشاپ کی اراضی پنجاب پولیس ڈیپارنمنٹ کو الاٹ کی جائے گی۔

ریئل اسٹیٹ ڈیلرز اور ایل ڈی اے کے مابین ہم آہنگی اور رجسٹریشن کے لیے کمیٹی سے تجاویز طلب کر لی گئیں جبکہ گورننگ باڈی نے شہر کی دس سڑکوں پر کمرشلائزیشن سرگرمیاں شروع کرنے کی منظوری دے دی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top