لاہور: ایل ڈی اے کا پارکنگ مقامات پر تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن

لاہور: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے شہر کی اہم سڑکوں سے منسلک پارکنگ مقامات پہ تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن مشن کا آغاز کر دیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق اس کوشش کے تحت ایل ڈی اے کی ٹیمیں ان لوگوں کو نوٹس جاری کر رہی ہیں جنہوں نے غیر قانونی طور پر پارکنگ کی جگہوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔

 

مزید یہ کہ پارکنگ کی جگہوں اور مقامات کو درست طریقے سے مختص کیا گیا ہے۔ ایل ڈی اے نے منظور شدہ نقشے کے مطابق کمرشل پراپرٹیز میں پارکنگ مقامات کی الاٹمنٹ کا بھی جائزہ لیا ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف انتہائی ضروری پارکنگ کی جگہیں خالی ہوں گی بلکہ شہر میں جگہ کے مناسب استعمال کو بھی فروغ ملے گا۔

یہ مہم کمشنر لاہور اور ڈی جی لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد علی رندھاوا کی زیر نگرانی چلائی جا رہی ہے۔ اس اقدام کا مقصد شہر میں پارکنگ کی کمی کے مسائل حل کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ رہائشیوں کو پارکنگ کی مناسب سہولیات میسر ہوں۔

 

ایل ڈی اے کی یہ کاوش شہر کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور پارکنگ جیسے اہم مسائل سے نمٹنے کے ذریعے شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کی ایک وسیع مہم کا حصہ ہے۔ توقع کی جاتی ہے کہ ان اقدامات کے ساتھ لاہور سب کے لیے زیادہ قابل رسائی اور قابل رہائش شہر بن جائے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top