ایل ڈی اے نے لاہور کی اہم شاہراہوں سے تجاوزات ہٹانے کا آغاز کر دیا

لاہور: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے ڈائریکٹر جنرل عامر احمد خان کی زیر نگرانی جی ون مارکیٹ جوہر ٹاؤن میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ یہ آپریشن لاہور ہائی کورٹ کی ہدایات کے مطابق شہر کی 9 بڑی سڑکوں کو ماڈل روڈز میں اپ گریڈ کرنے کے لیے کیا گیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

تفصیلات کے مطابق 40 دکانوں اور 18 دیگر عمارتوں کو تجاوزات ہٹانے کے نوٹس موصول ہوئے جبکہ متعدد دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔ آپریشن کی نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے کی۔

 

منصوبے کے پہلے مرحلے میں مین بلیوارڈ جی ون روڈ علامہ اقبال ٹاؤن اور جوہر ٹاؤن ڈاکٹر اسپتال سے ایکسپو سینٹر تک سڑکوں کو ماڈل سڑکوں میں تبدیل کرنا شامل ہے۔

 

نیز یہ کہ پارکنگ اور بلڈنگ رولز کی خلاف ورزی اور غیر قانونی کمرشلائزیشن جیسے اداروں جیسا کہ ہسپتال، سکول، ریسٹورنٹس اور دیگر اداروں کو بار بار نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top