لاہور: ایل ڈی اے کا فراڈ کی روک تھام کیلئے لینڈ ریکارڈ کی اندرونی جانچ کا آغاز

لاہور: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے دوہرے معاوضے/استثنیٰ کے فراڈ کے سدباب کے لیے اپنے اراضی ریکارڈ کی اندرونی جانچ پڑتال شروع کر دی ہے۔ ایل ڈی اے میں دوہرے معاوضے/استثنیٰ سے متعلق کئی شکایات زیر التوا ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

تفصیلات کے مطابق اسکروٹنی میں جوہر ٹاؤن میں بدلے میں دیئے گئے پلاٹوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

مزید یہ کہ ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل نے 2017 کی انوینٹری لسٹ کا حصہ نہ ہونے والی فائلوں کی جانچ پڑتال کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ یہ کمیٹی انوینٹری لسٹ میں فائلوں کو ان کے طے شدہ تقدس/حقیقت کے مطابق شامل کرنے کے حوالے سے واضح سفارشات پیش کرے گی۔

 

کمیٹی کے ممبران میں ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر آئی ٹی باسط قمر، ڈائریکٹر ہاؤسنگ VII شاہد نعیم، ڈائریکٹر ریکارڈ مینجمنٹ محترمہ حمیرا شریف، ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ ایکوزیشن عزیر بن طارق، ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤسنگ VI جہانگیر اقبال میو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکاؤنٹس زاہد صدیق شامل ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top