لاہور ماسٹر پلان کے لیے کنسلٹنٹ کی تقرری کا عمل مکمل

لاہور: لاہور ماسٹر پلان 2050 کی تیاری کے لیے کنسلٹنٹ کی تقرری کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اس سلسلے میں تین کمپنیز کی طرف سے ٹیکنیکل پروپوزل جمع کرائی گئیں تھیں۔

اس اہم پیشرفت کے مطابق لبنان کے کنسور شیم دار الہنسہ کو ماسٹر پلان کی تیاری کے لیے منتخب کرلیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ کے زیرِ صدارت کنسلٹنٹ سلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں ہوا۔

اس اجلاس میں ایل ڈی اے کے افسران اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

میٹنگ میں ماین ہارٹ، نیسپاک اور دار الہنسہ کے نمائندگان بھی شریک ہوئے جنہوں نے ماسٹر پلان کے بارے میں تجاویز پیش کیں۔

ڈی جی ایل ڈی اے کا اس موقع پر کہنا تھا کہ نئے ماسٹر پلان کی تیاری سے شہر کا مستقبل جڑا ہوا ہے لہٰذا ہماری اولین ترجیح اس عمل میں شفافیت ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ماسٹر پلان بنانے میں دیگر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی تاکہ عمل بہتر انداز سے کیا جا سکے۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top