لاہور: لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین ایس ایم عمران کا کہنا ہے کہ ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کے لیے اب تک 11 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔
وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہارِ خیال کررہے تھے جہاں اُن کا کہنا تھا کہ لوگوں کی طرف سے مثبت ردِ عمل دیکھتے ہوئے اتھارٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ڈیڈ لائن میں توسیع کی جائے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اب درخواست دہندگان 12 اپریل شب 11 بجے تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔