لاہور: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل اور کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی ہدایات پر ایل ڈی اے نے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کے دو پلاٹس واگزار کرا لیے۔
تفصیلات کے مطابق تاج پورہ کے علاقے میں ایل ڈی اے نے کارروائی کرتےہوئے زمینوں سے ناجائز قبضہ واگزار کر الیا۔ صبح سویرے کیے جانے والے اس آپریشن میں کروڑوں روپے مالیت کے دو پلاٹس کو قبضہ میں لے لیا گیا۔ آپریشن کے دوران ایل ڈی اے کی ٹیموں نے تاج پورہ سکیم میں مین روڈ پر واقع پلاٹ نمبر 57 اور 59 بلاک اے خالی کرا لیا۔ آ پریشن کی نگرانی ڈائریکٹر ہاؤسنگ شہباز الحق گھرکی نے کی۔
بعد ازاں ایل ڈی اے کی ٹیموں نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف جاری آپریشن میں شاد باغ، گجر پورہ سکیم اور کینال روڈ کے قریب 2 غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دیں۔ آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ عائشہ مطاہر نے کی۔
مزید یہ کہ ایل ڈی اے کی ٹیموں نے ہربنس پورہ موڑ اور مین کینال روڈ پر زیر تعمیر ڈھانچے کو جزوی طور پر مسمار کر دیا۔ سوزو واٹر پارک کے بالمقابل کینال روڈ پر غیر قانونی تعمیرات کو مکمل طور پر مسمار کردیا گیا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔